Inter House Urdu Elocution and Dastan Goyi

Inter House Urdu Elocution and Dastan Goyi

12-06-19

 

“A Skill to narrate, a way to express a quality to dremetice and a Procedure to connect links, these are the words to explain the soul of Urdu language,”Dastaan Goyi”.

A competition of “Dastaan Goyi”, was held between class 3rd and 4th students on 12th of June 2019 in Indoor stadium.Students participated house wise in the competition. Four participants from each house prsented their stories in form of “Dastaan”. Poplar house secured the first position, followed by willow and Chinar both houses in 2nd position and oak house secured the 3rd position. All the participants were awarded with certificates . At the end of the programme, the Principal and Vice Principal appreciated the efforts of the Urdu department and advised that such competitions must be held regularly so that more interest in Urdu literature is developed among the students.

بچوں کی معصومیت ، ننھی ننھی حرکتییںاور پیاری پیاری شرارتیںہماری زندگی میں رنگ بکھیر تی ہیں ہما رے اندر ایک نیا جوش اور نئی اُمنگ پیدا کر دیتی ہیں۔مگران کی اچھی پر ورش ، ان کی اچھی تر بیت ہمارے روشن مستقبل کی بنُیاد ہے اس لئے یہ فرض بنتاہے کہ ہم بچوں کو ایسی تعلیم مہیا کریں جوکسی خوف ، دبائو اور تشویش سے پوری طرح آزاد ہو۔ اس لحاظ سے ہمارا علم گاہ ڈی پی ایس سرینگر اپنی مثا ل آپ ہے ۔یہاں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور علم وادب کو عملی جا مہ پہنا یا جا رہا ہے اور یوں بچوں میں فنی شعور اُجاگر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بھی اپنے خیالات،احساسات وجذبات کو قلمی طور بیان کر نے کی قوت رکھیں ۔اس سلسلے کی کڑی میں ۱۲ جون ۲۰۱۹؁ ء کو اُردو فنِ خطابت کا انعقادفنِ سُخن وری کے عنوان سے ہوا۔جس میں جماعت ششم تا دہم کے طلباء نے اپنے اپنے ہاوس کے طور حصہ لیا ۔شُرکا ء نے سامعین کو اُردو کے چند عظیم شعراء کے کلام سے محظوظ کیا ۔سبھی ہاوسس کے طلباء نے خوب شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔مقابلے میں جج صاحبان کے اتِفاقِ رائے سے چنار ہاوس کو ان کی عمدہ کار کردگی کی بدولت اول مقام ، میپل ہاوسکو دوم مقام جبکہ ویلو ہاوس کو سوم مقام سے نوازا ۔
پروگرام کے اختتام پر جج صاحبان اور وائس پرنسپل نے خوب شاندارالفاظ میں محکمہ اُردو کو خراجِ تحسینادا کرتے ہوئے خوب سراہا اورمستقبل میں ایسے پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت دی تاکہ طلباء میں اُردو ادب کے لئے ذوق وشوق برقرار رکھا جا سکے۔